ملکی ترقی کا سہرا میاں نواز شریف کو جاتا ہے،خواجہ آصف
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی نواز شریف کی وجہ سے ہے۔ لودھراں میں الیکشن ہارنے والے میاں نواز شریف کے مقابلے کی باتیں کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا میانہ پورہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ گزشتہ پچیس سال سے خدمت کا سفر کر رہے ہیں۔ ملکی ترقی کا سہرا میاں نواز شریف کو جاتا ہے۔ گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی نواز شریف کی وجہ سے ہے۔ لودھراں میں الیکشن ہارنے والے میاں نواز شریف کے مقابلے کی باتیں کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا جو شخص پانچ سال حکومت کر کے اپنی بیوی کے قاتل نہیں پکڑ سکتا وہ کیا کر سکتا ہے۔ دوسری طرف عمران خان کا تو پارٹی والوں کو بھی علم نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے، اسے تو اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے اکیس سال کی نااہلی دو کروڑ جرمانے اور چودہ سال کی قید میاں نواز شریف کو سنائی تھی، 17 سال بعد آج بھی نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔