آفتاب محسود کا قتل ذاتی رنجش معلوم ہوتا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، آئی جی خیبرپختونخواپولیس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے دوست آفتاب محسود کا قتل ذاتی رنجش معلوم ہوتا ہے، مقتول کے ورثا سے تفتیش میں مدد لی جا رہی ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین کا کہناتھا کہ آفتاب محسودکے قتل واقعے سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں،آفتاب کے قاتل کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کے قریبی دوست کی گزشتہ روز ڈی آئی جی میں زیر تعمیر پلاٹ سے ملی تھی ،آفتاب کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔