سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے جو جلد ہی ریلیز ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے کیونکہ۔۔۔

سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے جو جلد ہی ریلیز ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، ...
سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے جو جلد ہی ریلیز ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے پورے بھارت کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں دبئی گئی تھیں جہاں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رانا صاحب اس سے تو اچھا تھا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری شکست پر لاہوری تلملا اٹھے، سوشل میڈیا پر کیا کچھ کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 

سری دیوی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بالی ووڈ میں نام پیدا کیا اور 15 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ 2012ءمیں انڈسٹری میں واپس آئیں اور فلم ”انگش ونگلش اور موم“ میں عمدہ اداکاری سے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر متاثر کرنے میں کامیاب رہیں اور اب وہ ایک اور فلم میں کام کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی فلم ’زیرو‘ میں سری دیوی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اس میں کمپیوٹر افیکٹس کا بہترین استعمال کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سری لنکا کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آخری مرتبہ سلور سکرین پر ایک نئے انداز میں دیکھ سکیں گے۔ یہ خبر منظرعام پر آتے ہی سری دیوی کے مداحوں نے فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا ہے۔

مزید : تفریح