مصباح الحق آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ دبئی سے وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا

مصباح الحق آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ دبئی سے وہ خبر آ گئی جس کا ...
مصباح الحق آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ دبئی سے وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ آج اپنے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز سے نبرد آزما ہو رہی ہے لیکن اسلام آباد کی ٹیم کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ وہ اپنے چہیتے کپتان مصباح الحق کو آج کے میچ میں بھی بینچ پر بیٹھے ہی دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رانا صاحب اس سے تو اچھا تھا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری شکست پر لاہوری تلملا اٹھے، سوشل میڈیا پر کیا کچھ کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 
ذرائع کے مطابق مصباح الحق ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے جس کے باعث انہیں آج کے میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ رومان رئیس ہی آج کے میچ میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق تیزی سے روبہ صحت ہیں اور قوی امید ہے کہ تیسرے میچ میں کپتانی کریں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -