اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ تاخیر کے بعد شروع، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ تاخیر کے بعد شروع، ملتان سلطانز ...
اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ تاخیر کے بعد شروع، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہو گیا ہے اور ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت رومان رئیس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوک رونچی، چیڈوک والٹن، آصف علی، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، اینڈرے رسل، شاداب خان، فہیم اشرف، رومان رئیس، محمد سمی اور سٹیون فن شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، کیرون پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -