انتہائی موٹی خواتین کے درمیان یہ کس چیز کا مقابلہ ہورہا ہے؟ جان کر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے حد خوش ہوجائیں گی

انتہائی موٹی خواتین کے درمیان یہ کس چیز کا مقابلہ ہورہا ہے؟ جان کر مردوں کے ...
انتہائی موٹی خواتین کے درمیان یہ کس چیز کا مقابلہ ہورہا ہے؟ جان کر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے حد خوش ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں خواتین کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلہ ہائے حسن ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی مقابلہ دنیا کی موٹاپے کی شکار خواتین کے درمیان بھی کرایا گیاجس کا نام ’جمبو کوئین‘ رکھا گیا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں کوانراپی بونچاسوک نامی خاتون نے ’جمبو کوئین‘ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ کوانراپی کا وزن 105کلوگرام تھا۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے اس جمبوکوئین مقابلے کے ساتھ ساتھ اسی ٹائٹل کے تحت خواجہ سراﺅں کا بھی مقابلہ حسن کرایا گیا جس میں بانتیاتا سنگاکارٹ نامی خواجہ سرا نے ’مس جمبو ٹرانس جینڈر‘ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ مس جمبو کے اس مقابلہ حسن میں 100سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔ ان میں سے بعض کا وزن 160کلوگرام سے بھی زائد تھا۔واضح رہے کہ یہ مقابلہ جیتنے والی خواتین کو ”ہاتھی کی بیٹی“ کا خطاب بھی دیا جاتا ہے اور وہ مقابلہ جیتنے کے بعد ایک سال تک ملک بھر میں دورے کرتی ہے جس میں وہ لوگوں کو ہاتھیوں کی بقاءکے آگہی دیتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -