79 سالہ سعودی شہری نے وہ کام کر دکھایا جو پاکستانی نوجوان بھی کرنے سے بے حد گھبراتے ہیں

79 سالہ سعودی شہری نے وہ کام کر دکھایا جو پاکستانی نوجوان بھی کرنے سے بے حد ...
79 سالہ سعودی شہری نے وہ کام کر دکھایا جو پاکستانی نوجوان بھی کرنے سے بے حد گھبراتے ہیں

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک 79سالہ شخص نے ایسا کام کر دکھایا ہے جو پاکستانی نوجوان بھی کرنے سے گھبراتے ہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس خلف البلاوی نامی شخص نے گزشتہ روز 21کلومیٹرہاف میراتھن ریس میں حصہ لیا اور ریس مکمل بھی کی۔ ان کے اس کارنامے کے منظرعام پر آتے ہیں سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کا تانتا بندھ گیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک سٹار بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ”البلاوی آج کے نوجوان کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ ہر طرح کی تعریف کا مستحق ہے اور سپورٹس کے متعلقہ اداروں کو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ سال بھی میراتھن ریس میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ یہ میراتھن ریس تین کیٹیگریز میں تھی۔ پروفیشنلز کے لیے 21کلومیٹر، ناپختہ کاروں کے لیے 8کلومیٹر اور تفریح طبع کے لیے شرکت کرنے والوں کے لیے 4کلومیٹر حد مقرر تھی۔ان میں سے البلاوی نے پروفیشنلز والی کیٹیگری کا انتخاب کیا اور اسے مکمل بھی کیا۔

مزید : عرب دنیا