کے پی کے حکومت نے جیو ٹی وی کو ایک کروڑ پودوں کا آرڈر دے دیا کیونکہ ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ پڑھ کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

کے پی کے حکومت نے جیو ٹی وی کو ایک کروڑ پودوں کا آرڈر دے دیا کیونکہ ۔۔۔ایسی ...
کے پی کے حکومت نے جیو ٹی وی کو ایک کروڑ پودوں کا آرڈر دے دیا کیونکہ ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ پڑھ کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوہ حکومت نے بلین ٹری منصوبے پر تنقید کرنے والے جنگ گروپ کو ایک کروڑ پودوں کا آرڈر دے دیا ۔خیبر پختونخواہ کے محکمہ جنگلا ت کے ترجمان نے جنگ و جیو گروپ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر تنقید کرنے پر جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سے کم قیمت پودوں کی خریداری میں آگاہی مانگی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ و جیو گروپ محکمہ جنگلات کو ایک کروڑ پودے مہیا کرے جس کی ادائیگی اسی وقت کردی جائے گی ۔

انہوں نے بتا یا کہ جنگ گروپ کی خبروں میں بتائی گئی قیمت کے پودے صوبے میں کہیں دستیاب نہیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلا ت کو ایک کروڑ پودے مہیا کر دئیے جائیں یا متعلقہ نرسری کی نشاندہی کردی جائے تو اس کی ادائیگی اسی وقت کردی جائے گی اور انتظامیہ ممنون ہو گی ۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ و جیو گروپ نے خبروں میں چلغوزے اور اکیشیا ءگلارکہ پودوں کی قیمت بالترتیب 3اور 5روپے بتائی ہے اور حالیہ سیزن ڈی آئی خان سے چترال تک ان پودوں کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے اور یہ کہ محکمہ جنگلا ت بتائی گئی قیمت پر ان پودوں کی خریداری کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ و جیو گروپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ بے جا تنقید کی بجائے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کر ے تاکہ اس کی بر وقت کاشت کر کے صوبے کو سرسبز اور شاداب بنا یا جا سکے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور