کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا:رومان رئیس

کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا:رومان رئیس
کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا:رومان رئیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے باولنگ کا فیصلہ کیاجو بالکل ٹھیک رہا ۔
میچ کے اختتا م پر گفتگوکرتے ہوئے رومان رئیس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں لڑکے نئے ہیں جن کو سیکھنے کو تھوڑا ٹائم ملے گا ،ہمیں اپنی بیٹنگ بہتر ہوگی آئندہ میچزمیں مصباح الحق اور جے پی ڈومینی کے آنے سے اس شعبے میں بھی بہتری آجا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج حسین طلعت نے پریشر کے لمحات میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہے اور ہر شعبے میں اپنی کارکردگی دکھائے گی۔
واضح اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دے تھی جس میں حسین طلعت کے 34گیندوں پر48رنز نمایاں رہے جس میں 3چھکے اور4چوکے شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -