میچ میں ہمیں چانس ملا اگر حاصل کرلیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا:شعیب ملک

میچ میں ہمیں چانس ملا اگر حاصل کرلیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا:شعیب ملک
میچ میں ہمیں چانس ملا اگر حاصل کرلیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا:شعیب ملک

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میچ میں ہمیں چانسز ملے جو مس ہوئے اگر انہیں حاصل کیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی،میرا ماننا ہے کہ میچ میں آخر تک لڑا جائے رزلٹ چاہے کچھ بھی ہو۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کا کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جس طرح حسین طلعت نے پریشر کے وقت بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے اور ملک میں کرکٹ کے لئے یہ سائن اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جوہمارے لئے اچھا ہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ تھری کے چھٹے میچ میں اسلام آبا دیونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کوشکست دیتے ہوئے ٹورنا منٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update