پی ایس ایل کھیلنافخر کی بات،یہ میرے ملک کی لیگ ہے:عمران طاہر

پی ایس ایل کھیلنافخر کی بات،یہ میرے ملک کی لیگ ہے:عمران طاہر
پی ایس ایل کھیلنافخر کی بات،یہ میرے ملک کی لیگ ہے:عمران طاہر

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے سٹار اور اب تک پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولرعمران طاہر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ میرے ملک کی لیگ ہے۔

عمران طاہر  پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ 7وکٹیں لینے پر فضل محمد کیپ کے حق دار بھی ٹھہرے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد 5 وکٹوں سے کامیاب رہی لیکن میچ میں ایک لمحہ وہ بھی آیا جب عمران طاہراپنی شاندار باﺅلنگ سے اسلام آباد کی 3وکٹیں حاصل کی تھی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ۔عمران طاہر نے صاحبزادہ فرحان کو کلین بولڈ کیا انہو ں نے 9رنز بنائے ،ان کا دوسرا شکارآنڈرے رسیل رہے جو ان کی پہلی ہی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے،  ان کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب انہوں نے آصف علی کو 11رنز پر وکٹوں کے پیچھے کمار سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا۔

واضح رہے پاکستانی نژاد ساﺅتھ افریقن باﺅلر دنیا  ئے کرکٹ میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ،ان کا تعلق لاہور سے ہے وہ اپنی نجی مصروفیات کے باعث ساﺅتھ افریقہ منتقل ہوگئے تھے ۔

خیال رہے لاہور میں ہونے والے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں وہ ورلڈ الیون کا حصہ تھے ،اس موقع  پر ان کو پاکستانی کرکٹ شائقین سے بے پناہ محبت ملی تھی جو آج بھی دلوں میں قائم ہے۔

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update