مودی دنیا کے سب سے مہنگے ترین چوکیدار ہیں:کانگریس 

مودی دنیا کے سب سے مہنگے ترین چوکیدار ہیں:کانگریس 
مودی دنیا کے سب سے مہنگے ترین چوکیدار ہیں:کانگریس 

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبال نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی دنیا کے سب سے منگے ترین چوکیدار ہیں،مودی کانگریس کی اْترپردیش حکومت کے دوران ٹو جی معاملے میں مبینہ کرپشن پر روزانہ بیان دیتے تھے لیکن وہ اس گڑبڑ گھوٹالے پر خاموش ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی