امر یکی سفارتخانہ کی منتقلی خطے کے امن کے لئے سخت نقصان دہ ہے:فلسطینی تنظیمیں 

امر یکی سفارتخانہ کی منتقلی خطے کے امن کے لئے سخت نقصان دہ ہے:فلسطینی ...
امر یکی سفارتخانہ کی منتقلی خطے کے امن کے لئے سخت نقصان دہ ہے:فلسطینی تنظیمیں 

  

غزہ(آن لائن) متعدد فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درآمد کو خطے کے امن کیلئے سخت نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں مختلف گروہوں اور تنظیموں کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹرمپ کا فیصلہ سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل بارے یکطرفہ فیصلہ ہے اور عالمی تنظیم کی سرعام خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیاتھا کہ مئی میں امریکہ اپنا سفارتخانہ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر گے گا۔مئی سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا دن ہے جو یوم نکبہ کے نام سے مشہور ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی