فلوریڈا کے سکولوں میں پولیس تعینات کی جائے گی: گورنر رِک سکاٹ 

فلوریڈا کے سکولوں میں پولیس تعینات کی جائے گی: گورنر رِک سکاٹ 
فلوریڈا کے سکولوں میں پولیس تعینات کی جائے گی: گورنر رِک سکاٹ 

  

فلوریڈا(این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست کے گورنر نے سکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رِک سکاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اساتذہ کو مسلح کرنے کے بجائے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ گورنر رک اسکاٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلوریڈا میں ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد18 سے 21سال مقرر کی جائے گی۔ یہاں یہ امر اہم ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آتشیں ہتھیاروں سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کے خلاف ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی