پیپلز پارٹی غریب کے درد کو سمجھتی ہے ،ملک کی موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کرنا فرض سمجھتے ہیں :بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی غریب کے درد کو سمجھتی ہے ،ملک کی موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت اور ...
پیپلز پارٹی غریب کے درد کو سمجھتی ہے ،ملک کی موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کرنا فرض سمجھتے ہیں :بلاول بھٹو زرداری

  

لاہور (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت جو ہر طبقے کی ترجمانی کرتی ہے ،اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عوام کی آواز بنیں اوراپنا مثبت موثر کردار ادا کریں  ۔

 راوی پارک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ہولو گرام کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں کے غریب عوام کو تعلیم دی جائے اور ان کے حقوق کی بات کی جائے، پاکستا ن میں سب سے پہلے ذو الفقار علی بھٹو شہید  نے پارٹی تنظیم سازی کا اعلان کیا اور میں آپ سب کو پارٹی کی تنظیم سازی کی دعوت دیتا ہوں ۔بلاول بھٹو زرادری کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقتدا ر میں آکر ملک کے غریب عوام کی خدمت کرے گی ،پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو غریب عوا م کے درد کو سمجھتی ہے ۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی