نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی ، فیصلہ آج سنایا جائے گا

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی ، فیصلہ آج سنایا جائے گا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہا ئی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، نیب سابق وزیر اعظم کی رہائی کی مخالف ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج بارہ بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنایا جائے ، اسلام آبا د ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا ۔

واضح رہے کہ نوا ز شریف نے طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں سزامعطلی اور ضمانت کی درخواست کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفو ظ کرلیا تھا ، نیب کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی گئی تھی ۔

دوسری جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج ان کے والد کو ضمانت پر رہا کر دے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...