پاکستان کا حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار ،بھارت حریت رہنما کی حفاظت یقینی بنائے:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار ،بھارت ...
پاکستان کا حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار ،بھارت حریت رہنما کی حفاظت یقینی بنائے:ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حریت رہنما کی حفاظت یقینی بنائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حریت رہنما شبیر شاہ پر تہاڑ جیل میں حملے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شبیر شاہ پر حملے اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر  پاکستان کو سخت تشویش لاحق  ہے، بھارت سے شبیر شاہ کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی جیل میں پتھراؤ سے موت کے بعد ایسی اطلاعات تحفظات میں اضافے کا باعث ہیں۔

مزید : قومی


loading...