عبدالولی خان یو نیورسٹی مردا ن کے ڈاکٹر حاضر رحمان نے بہتر ین ریسررچر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

عبدالولی خان یو نیورسٹی مردا ن کے ڈاکٹر حاضر رحمان نے بہتر ین ریسررچر کا ...

پشاور( سٹی رپورٹر)عبدالولی خان یو نیورسٹی مردا ن کے ڈاکٹر حاضر رحمان سر براہ شعبہ ما ئیکرو بیالوجی نے بہتر ین ریسرر چر کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔گزشتہ دنوں عبدالولی خان یو نیورسٹی مردا ن کے مین کمپیس میں ریسرچ ایوارڈ کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سنےئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان تھے جس نے مختلف شعبوں میں ریسرچ کر نے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے، بہترین ریسرچر کا ایوارڈ ڈاکٹر حاضر رحمان نے جیت لیا۔ڈاکٹر حاضر رحمان نے جر منی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور مختلف اداروں میں اپنی تحقیقی کا م کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی اس سے پہلے انہوں نے ہا ئر ایجوکیشن آف پاکستان نے بھی ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ سے نوزا تھا۔ ڈاکٹر حاضر رحمان نے سنےئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان اور وائس چانسلر ڈاکٹر خورشید کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ بہترین ریسرچ کا یوارڈ ملنا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں اور آئندہ بھی ریسرچ کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...