تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کی طرح عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ، سراج الحق

تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کی طرح عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ...

اسلام آباد (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ کی اسلامی ریاست میں عدل اور انصاف نظر آتا ہے بچوں کا خون نہیں بہایا جاتا ،پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کی طرح عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہ لاسکی،جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کریگی ،جماعت اسلامی ابطہ عوام مہم کے ذریعے سکھ، عیسائی اور تمام اقلیتوں کے مسائل کی نشاندہی بھی کریگی،جماعت اسلامی آئندہ انتخاب کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ ہے اسکا وجود میں آنا اسلامی ریاست کا بننا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ نااہل قیادت نے پاکستان کے نظرئیے کے ساتھ اور جغرافیہ کے ساتھ غداری کی ،نااہل قیادت نے مشرق پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا ،ہمارے حکمرانوں نے تاریخ سے سبق نہیں کیا ، انہوں نے کہاکہ عوام بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہے ،عوام نے ہمیشہ تندیلی کیلئے ووٹ دیا مگر ہمیشہ دھوکا کھایا ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ دینے کے بعد عوام کو سمجھ آتا ہے کہ یہ وہی پرانے لوگ حکومت میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا بینکوں کو لوٹا ،ان لوگوں نے میڈیا اور دیگر اداروں کو پیسہ کے ذور پر خریدا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا ،مدینہ کی ریاست کی بات پر ہمیں خوشی ہوئی تھی مگر ایسی ریاست کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ کی اسلامی ریاست میں عدل اور انصاف نظر آتا ہے بچوں کا خون نہیں بہایا جاتا ۔ انہوں ن ے کہاکہ بچوں کے سامنے انکے ماب باپ کو مدینہ کی ریاست میں نہیں مارا جاتا۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہی ہے۔سراج الحق نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں تک رسائی اس مہم کا پہلا ہدف ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ70 سالوں سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔سراج الحق نے کہاکہ آج بھی وہی اشرافیہ برسر اقتدار ہے جنہوں نے پاکستان بننے سے پہلے انگریز کا ساتھ دیا اور مراعات لیں۔

سراج الحق

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...