بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید گلشن بی بی آبائی گاؤں تاج پورہ میں سپرد خاک
تاج پورہ (این این آئی)بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی گلشن بی بی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاوں تاج پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔اہل خانہ کے مطابق نارووال کے محلہ تاج پورہ کی رہائشی گلشن بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔دو روز قبل وہ غلطی سے سرحد عبور کر گئی تھی جسے بی ایس ایف نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، بعد میں گلشن بی بی کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی۔قبل گلشن بی بی کی نارووال میں ہی شادی کی گئی تھی تاہم وہ تقریبا سات ماہ سے اپنے والدین کے گھر پررہ رہی تھی۔
تاج بی بی