خیبر کے 196لیویز کو ترقی کے بیجز لگادئیے گئے

خیبر کے 196لیویز کو ترقی کے بیجز لگادئیے گئے

جمرود(نمائندہ خصوصی)خیبر لیویز اہلکاروں کا دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے، گزشتہ روز ڈی سی افس میں ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے گئے ۔زرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے لیوی اہلکاروں کی پروموشن تعطل کا شکار رہالیکن بالآخر انکو ترقی مل گئی ہیں ، ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر نے ترقی پانے والوں لیوی اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے۔ ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں میں 27نائب صوبیدار، 53حوالدار، 56نائیک اور 60لانس نائیک شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ترقی پانے والے 27نائب صوبیداروں میں تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 11ہیں جن میں سید رسول آفریدی ، نسیم آفریدی، نفیس آفریدی ، یارجان، یارحبیب ،سیداخان، مولاداد،غفار،رحمان شیر، ریاض حسین اور ابراھیم شامل ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...