گوجر گڑھی‘ واپڈا صافین کے مسائل حل کئے جائینگے‘ شیرداد خان

گوجر گڑھی‘ واپڈا صافین کے مسائل حل کئے جائینگے‘ شیرداد خان

پشاور(سٹی رپورٹر) واپڈا پیسکو مردان کے سُپرٹینڈینگ انجینئر شیرداد خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی کو بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے انشاء اللہ موقع پر حل کر دیا جائے گا، گو جر گڑھی سب ڈویژن کے سائلین کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اوورریڈنگ او ربقایا جات کے بل کی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ حاجی شریف خان یونین کونسل خزانہ ڈھیری ابراہیم خان کلے مردان میں واپڈا پسیکو کے زیر اہتمام کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، کھلی کچہری سے رُکن صوبائی اسمبلی عبدا لسلام آفریدی، ڈسٹرکٹ کو نسلر صابر خان ،تحصیل کو نسلر شا کر اللہ خان،ڈسٹر کٹ لیڈر گروپ کے و لید خان ، ایکسئین 1 مردان ڈویژن شارس خان اورگوجر گڑھی سب ڈویژن کے ایس ڈی ای او اعظم جان نے بھی خطاب کی اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ،، کنڈا مافیا، لووولٹیج اور دیگر مسائل پر شہریوں کی شکایات سنی، اس موقع پر واپڈا افسران نے موقع ہی پر شکایات کو حل کئے۔ مقررین نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اگر عوام واپڈا پیسکو کے ساتھ تعاون کریں کنڈا کلچر ختم کریں اور بجلی بقایاجات ادائیگی میں تعاون کریں تو واپدا پیسکو کی جانب سے بجلی جرمانے معاف کرنے کے ساتھ ساتھ بقایاجات آسان اقساط میں ادائیگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی بھی فراہم کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ بجلی میٹر لگانے کیلئے داخلہ کریں فوری میٹر فراہم کئے جائیں گے اور اگر بینک ادائیگی کے علاوہ کوئی میٹر ریڈر یا اہلکار عوام سے ناجائز پیسوں کا مطالبہ کرے عوام نشاندہی کرے ایسے اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ہم عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ محکمہ کو بھی خسارے سے نکالیں اور عوام کو بھی بجلی دیں عوام اگر ایک تعاون کے سلسلے میں ایک قدم بڑھائیں گے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...