حکومتی احکامات کی باوجود شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے

حکومتی احکامات کی باوجود شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)حکومتی احکامات کی باوجود شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے، مسافروں سے اضافی کرایہ کی مد میں لوٹ مار کا بازار گرم ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث مسافر اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں۔اندرون شہر میں چلنے والی گاڑیوں کے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھاہے حکومتی احکامات کی باوجود کسی طور پر بھی کرایہ میں کمی کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایہ ناموں پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ مسافروں نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کرایہ کی مد میں غریب محنت کش افراد کی جیبوں کا صفایا کیا جا رہاہے ۔ یہی صورت حال دوسرے شہروں کے مسافروں کے ساتھ ہے ، ٹرانسپورٹرز دوسرے شہروں کا کرایہ بھی زائد وصول کر رہے ہیں ، ٹرانسپورٹرز کا سرکاری شیڈول کی بجائے اپنی من مرضی کا کرایہ وصول کرنا مسافروں کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرپشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے ٹریفک پولیس سمیت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کو پابند بنایا جا ئے تاکہ شہری گورنمنٹ کے مقررکردہ کرایوں کی ادائیگی کرکے باعزت سفر کر سکیں ۔