دارالحکومت پشاور مین باسی اور غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری

دارالحکومت پشاور مین باسی اور غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور مین باسی اور غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری ہے جس کے باعث شہری بیمار ہونے لگے ہیں۔ شہرمیں سردی کے موسم میں دیگر اشیائے خوردونوش کی طرح مچھلی کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،تا ہم نرخ کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، فارم کی مچھلی کو دریاکی مچھلی ظاہر کر کے اضافی نرخوں پر سر عام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باسی اور غیر معیاری مچھلی بھی سر عام ریڑھیوں پر رکھ کر فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گھنٹہ گھر سمیت شہر کی دیگر مقامات پر تیارکی جانے والی فارمی مچھلی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے ، شہریوں نے متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...