سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے‘ وحید جان

سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے‘ وحید جان

نوشہرہ (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ کینٹ کے صدر وحید جان نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری چادراور چاردیواری کی تحفظ کی پامالی وفاق پاکستان اور جمہوریت پر حملہ ہے ملک میں برائے نام بھی جمہوریت نہیں بلکہ سول مارشل لا نافذ ہے اور عمران خان نے اپنی مارشل لا کے زریعے ملک کی اپوزیشن سیاسی قیادت کو نیب کے زریعے نشانہ بناکر بنیادی انسانی حقوق غصب کر دےئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وقاص زرگر سمیت پیپلز پارٹی نوشہتہ کینٹ کی پوری تنظیم نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے خصوصی طور پر شرکت کی وحید جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری غیر آئینی و غیر قانونی ہے پیپلز پارٹی کے کارکن ان اس ملک میں مزید اس ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کرسکتی اور تحریک انصاف کی سلیکٹیڈ حکومت کے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے خلاف بہت جلد سڑکوں پر ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...