مغربی ممالک جدید علوم کے بل بوتے پرآج بام عروج پر پہنچ چکے ، منتظر خان

مغربی ممالک جدید علوم کے بل بوتے پرآج بام عروج پر پہنچ چکے ، منتظر خان

چارسدہ(بیورورپورٹ) ڈی جی مائینز اینڈ منرلز منتظر خان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک جدید علوم کے بل بوتے پر آج بام عروج پر پہنچ چکے ہیں ۔نئی نسل سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے جب تک طلبہ و طالبات کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سائنسی علوم سے روشناس نہ کرایا جائے ملک و ملت کی ترقی ممکن نہیں ۔ وہ چارسدہ میں ملت پبلک ہائی سکول میں یوم والدین کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد اسماعیل نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں ڈی جی مائینز اینڈ منرلز خیبر پختون خوا منتظر خان نے کامیاب طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پروالدین اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی مائینز اینڈ منرلز منتظر خان نے کہا ہے کہ پاکستان آج مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے ۔وطن عزیز کے مشکلات حل کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت سے تعاون کرکے ملک و ملت کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کرکے ٹیکس سمیت اپنی شہری ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کریں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو کارآمد شہری بنانے کے لئے صرف سکولوں پر ذمہ داری نہ ڈالے بلکہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم پر بھی توجہ دے ۔انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ممالک جدید علوم کے بل بوتے پر آج بام عروج پر پہنچ چکے ہیں ۔نئی نسل سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے مگر جب تک طلبہ و طالبات کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سائنسی علوم سے روشناس نہ کرایا جائے ملک و ملت کی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے ملت پبلک ہائی سکول کے تعلیمی استعداد کو سراہااور سکول انتظامیہ کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائیں۔و

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...