وزیر اعلیٰ کا صوبے میں لشمینیا مرض کا سروے کرنے اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کا صوبے میں لشمینیا مرض کا سروے کرنے اور اس کے تدارک کیلئے فوری ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں لشمینیا مرض کا سروے کرنے اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ آج انہوں نے لشمینیا مرض کے حوالے سے منتخب نمائندوں اور عوامی شکایات کا نوٹس لیا اور مرض سے متاثرہ لوگوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس مرض کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بیماری صوبے کے مختلف حصوں میں سر اٹھا رہی ہے۔ اس پر قابو پایا جائے۔ تمام ہسپتالوں کومستعدکیا جائے اور ضرورت کی بنیاد پر موبائل ٹیمیں بھی بھیجی جائیں۔ انہوں نے مرض کے حوالے سے لوگوں کی شکایات اور انکی تکالیف کے ازالے کیلئے تیز رفتار اقدامات کی ہدایت کی، اور کہاکہ اس مرض کوبلا تاخیر قابو کر نا بہت ضروری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...