واپڈا پشاور کے لیگل برانچ میں من موجی رائج قائم

واپڈا پشاور کے لیگل برانچ میں من موجی رائج قائم

مردان (بیورورپورٹ) واپڈا پشاور کے لیگل برانچ میں من موجی رائج قائم ،ہائی کورٹ کے وکیل سے بلز پاس کرنے کے لئے 76ہزار سے زائد رشوت لے کر مزید ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرلیاگیا ،وکیل دوسال سے دربہ در چکر کاٹنے کے بعد پریس کلب پہنچ گیا مردان سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے نوجوان وکیل اکبرکمال خان ایڈووکیٹ اپنے لئے انصاف کی حصول کے لئے مردان پریس کلب پہنچ گیا جہاں انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ وہ واپڈا کے لیگل ایڈوائز رہیں اور گذشتہ دوسال سے وہ 35 مختلف کیسز میں بطور کونسل پیش ہوئے ہیں اورتمام کے تمام کیسز واپڈا کے حق میں فیصلہ بھی ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے واپڈا کے ذمے سات لاکھ 76ہزار روپے بقایاجات ہیں وہ دوسال سے لیگل برانچ کے چکر لگاکر تھک گیا اس دوران اس سے کھبی ایک اور کبھی دوسرے بہانے رقم بٹورا گیا انہوں نے کہاکہ اب تک وہ 76500روپے دے چکاہے لیکن اس کے بلز پاس ہونے کی بجائے اب متعلقہ برانچ کے ڈائریکٹر نے مزید ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے جس کی ادائیگی اس کی بس کی بات نہیں انہوں نے کہاکہ مذکورہ ڈائریکٹر گذشتہ بیس سالوں سے غیر قانونی طورپر براجمان ہیں اور وہ برملا کہتا چلا آرہاہے کہ کوئی مائی کالعل اسے ٹرانسفر کرسکتاہے اورنہ اس سے کوئی پوچھ گچھ کرسکتاہے انہوں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس سمیت واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس کے جائز مطالبے کوحل کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...