ٹوپی‘ گورنمنٹ گرلز کالج (اے پی ایف) کی عمارت مخدوش
ٹوپی (نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز کالج (اے پی ایف) کا عمارت مخدوش ، چارسو سے زیادہ طالبات کی زندگیاں خطرے میں ، سکول ہذا میں چند سال قبل نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ کیا تھا ، لڑکیوں کو جلد سے جلد نو تعمیر شدہ کوٹھا ڈگری کالج منتقل کیا جائے ، عوامی سماجی حلقے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گر لز کالج یعنی (ایف پی ایف) میں چار سو سے زیادہ طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں سکول ہذا کو چند سال قبل نا معلوم دہشت گردوں نے ٹین کے ڈبے میں بارود رکھا ہوا تھا جس کی دھماکے سے کالج لرز گیا اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا کالج کے کمروں کی دیواروں اور چھتوں میں بڑے بڑے شگاف پیدا ہو گئے تھے علاقہ میں کوئی قریب دوسرا کالج تھا نہیں جس کی وجہ سے طالبات پھر بھی مجبوراً سکول آتی تھیں حالیہ بارشوں میں کالج کے کمروں کے اندر اور باہر ایک جیسا بارش برس رہا تھا جس کی وجہ سے بجلی کی شارٹ سر کٹ ہو نے اور عمارت کی بوسید گی کی وجہ سے سکول انتظامیہ نے لڑکیوں کو بارش میں سکول نہ آنے کی اخکامات دی علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے طالبات کو جلد سے جلد نو تعمیر شدہ کوٹھا ڈگری کالج منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ طالبات کی والدین سکھ کا سانس لے سکیں ۔