باڑہ پریس کلب میں پختون ایس ایف کے زیر اہتمام امن مشاعرہ کا انعقاد

باڑہ پریس کلب میں پختون ایس ایف کے زیر اہتمام امن مشاعرہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ پریس کلب میں پختون سٹوڈنٹ فیڈ ریشن کے زیر انعقاد باچا خان امن مشاعرہ کے نام سے پروگرام منعقد کیا تھا جس مین مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر عمران آفریدی تھے پروگرام میں شعراء اور ادیب ،طلباء نے شرکت کی ان کے ساتھ شرین آفریدی شاعر قندھار میاجی آفریدی امیر شاہ آفریدی شامل تھے ۔ پروگرام میں سب شعراء نے باری باری امن کی رو سے باچا خان کے فلسفے پر پر اپنے اشعار پیش کئے اور پروگرام شرکاء سے خوب داد حا صل کئے ۔ باچاخان امن مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران آفریدی نے کہا خان عبدالوالی خان عدم تشدد فلسفے کے پیروکار تھے اور ہمیشہ لوگوں کو اسی کی پیروی کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ باچا خان ایک نظریے کانام ہے جس نے پختون قوم کی یکجہتی پر زور دیا اور اپنے فلسفے میں پختون قوم کی عکاسی مثبت انداز میں تصوریر کشی کی ہیں مزید کہا کہ امن انسانیت کی مینار ہے جو کہ تشدد سے زنگ آلودہ ہوتا ہے قندھار نے بھی امن مشاعرے میں باچا خان پر روشنی ڈالی اور اور کہا کہ مشاعرے سے امن کا پیعام پھیلتا ہیں جو کہ معاشرے کی عکاسی بھی شعر اور شعاری سے ہوتا ہے ۔