ضلع کرم میں امن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ضلع کرم میں امن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں امن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ صادق الیون نے ایک گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ضلع کرم کے علاقہ سمیر کے خوبصورت اور پر فضا مقام میں منعقد ہونے والے امن ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 68 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ صادق الیون اور بستو الیون کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں صادق الیون نے بستو الیون کو ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کیا ٹورنامنٹ منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں امن اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا فائنل میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھے اور میچ سے بھر پور لطف اندوز ہوئے معروف سماجی رہنما یوسف لالا فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئیں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سمیر گراؤنڈ قدرتی طور پر بنا ایک خوبصورت گراؤنڈ ہے اگر حکومت اس کو توجہ دیں تو یہ پاکستان کے خوبصورت ترین اور پر فضا میدانوں میں شمار ہوسکتا ہے