پشاور ‘ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر

پشاور ‘ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر ہے ،غیر رجسٹرڈ اور ناتجربہ کار دکانداروں کے باعث گیس ریفیلنگ کے باعث مختلف ھادثات رونماء ہو چکے ہیں جبکہ شہر و نواحی علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ریفلنگ اسٹیشنزشہریوں کے لئے موت کا باعث بننے لگے شیہریوں کے مطابق انتظامیہ کے لاپرواہی کے باعث شہر و گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی و ناجائزمنی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ بلا خوف و خطر جاری ہے جو کسی بھی وقت کسی بہت بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ان غیر قانونی دھندہ کرنے اور جگہ جگہ موت کے سوداگروں کے خلاف انتظامیہ قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ جس کیوجہ سے اردگرد کے مکینوں کے سروں پر24 گھنٹے موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کو متعدد مرتبہ تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں ،لیکن بااثر افراد کے ساتھ معاملات طے ہونے کی وجہ سے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ غیر قانونی دھندہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے ملازمین و دیگر شخصیات کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ شہری ایسے بھیانک چہروں سے کنارہ کشی اختیار کر سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...