غیر قانونی طور پر قائم بس اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں غیر قانونی طور پر قائم سوزوکی،ویگن و مزدہ بس آڈوں کیخلاف کریک کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ضلع ناظم کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ حکام نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ اور مقامات باچاخان چوک ،سکندر پورہ اور ہشت نگری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ویکن ،سوزوکیوں اور مزدہ بسوں کے ڈرائیوروں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے غیر قانونی اڈے قائم کردیے ہیں جبکہ مسافروں سے مقرررہ کرایہ نامہ کے برعکس زیادہ کرایہ وصول کرنے لگے ہیں جوکہ شہریوں کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو اڈے فوری طور پر جنرل بس سٹینڈ میں منتقل کرنے کی ہدایات دی ہے تاکہ ایک چھت تلے تمام مسافروں کو یکساں سہولیات فراہم کی جاسکیں اورمسافروں سے زیادہ کرایوں کی وصولی پر بھی قابوپایاجاسکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بس کمپنی کو جنرل بس اسٹینڈ سے باہر مسافر بٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔