کیٹگری ڈی ہسپتال حویلیاں اہلیان علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ‘ عوامی حلقے

کیٹگری ڈی ہسپتال حویلیاں اہلیان علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ‘ عوامی حلقے

حویلیاں ( جنرل رپورٹر) کیٹگری ڈی ہسپتال حویلیاں اہلیان علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہسپتال کے اندر موجودہ سہولیات کی فراہمی میں اضافہ خودارا سیاسی وسماجی شخصیات کی مرحون منت ہے ہسپتال میں سرجری کا باقاعدہ آغاز کوخوش آئند ہے گذشتہ ماہ میں 12000مریضوں کی ریکارڈ او ،پی ،ڈی فرض شناس عملہ کی بدولت ممکن ہوسکا (عوامی رائے) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں شہر میں قائم 100سے دیہاتوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے والی اکلوتی کیٹگری ڈی ہسپتال میں آئے مریضوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ہسپتال میں جدید سہولیات فراہم ہونا کسی تحفہ سے کم نہیں جہاں کچھ عرصہ قبل چند فوٹو سیشن کے دلدادہ افراد نے سول ہسپتال سے لیکر کیٹگری ڈی تک متعدد مرتبہ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی آج وہ ہی لوگ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں لو گوں کا کہنا تھا کہ آج ہسپتال میں موجود لیبارٹری میں ہر بیماری کی تشخیص کے لئے ٹیسٹس ہو رہے ہیں ایکسرے ،الٹراساؤنڈ کی سہولیات موجود ہیں اسکے علاوہ جہاں کوئی مریض آنا تک گوارہ نہیں کرتا تھا پچھلے ماہ کے اندر 12000مریض ہسپتال کے اندر موجود او ،پی ،ڈی سے مستفید ہو چکے ہیں جہاں گائنی آپریشن کی مد میں نجی ہسپتالوں میں غریب لوگ 25000سے 30000ہزار روپے لگاتے تھے آج اسی کیٹگری ڈی حویلیاں میں چند سو روپے سرکاری خرچہ پر آپریشن ہو رہے ہیں اسکے ساتھ ہسپتال میں 2 سرجن بھی آ چکے ہیں ہسپتال کے اندر آپنڈکس ،ہرنیاں اور مثانے کی دیگر بیماریوں کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں اور مزید ہو بھی رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...