سوات میں 13لاکھ پودے لگانے کی ہمہ گیرمہم شروع کی جاری ہے ، فضل حکیم

سوات میں 13لاکھ پودے لگانے کی ہمہ گیرمہم شروع کی جاری ہے ، فضل حکیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ موسم بہار کی حالیہ شجرکاری کے دوران ضلع سوات میں 13 لاکھ پودے لگانے کی ہمہ گیر مہم شروع کی جا رہی ہے شجر کاری مہم کو موثر انداز میں کامیاب بنانے کیلئے عوام کے تمام طبقوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے علاؤہ محکمہ ماحولیات و جنگلات سمیت تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ پبلک سکول شگئی سیدوشریف کے زیر اہتمام شگئی کے پہاڑی علاقہ نخترو غر میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی، ریڈیو پاکستان کے انجینئر حمید گل، ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او عدنان علی، پریس سیکرٹری و ترجمان پی ٹی آئی احمد شاہ، ناظم حیدر علی، ناظم روزی خان، نائب ناظم انعام اللہ،جنرل کونسلر عابدعلی، سراج بابا، غنی رحمان، استاد صاحب اور دیگر حکام و زعما کے علاؤہ اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ رواں سال کی شجر کاری مہم کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کیلئے قومی سطح پر دس ارب جبکہ خیبرپختونخوا میں کم از کم ایک ارب مزید درخت لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام میں درختوں کی اہمیت اجاگر کرنا انتہائی ناگزیر بن چُکا ہے تاکہ ہر فرد اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے شجرکاری مہم میں حصہ لے درخت قوم کا حقیقی اثاثہ ہیں جنہیں نقصان سے بچانا اور جنگلات جاری میں اضافہ ہم سب کا مشترکہ قومی فرض بن چکا ہے انہوں نے اساتذہ اور علماء کرام سے بطور خاص اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم کی افادیت کو لوگوں تک پہنچائیں فضل حکیم خان نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی چند دن پہلے اپنے ہی آبائی علاقے سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا اس سے پہلے پی ٹی آئی کی حکومت نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا تھا جس کے ماحولیاتی فائدے لمبی خشک سالی کے بعد طویل بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی صورت میں آج عوام خود دیکھ رہے ہیں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس سے ہمیں قومی سطح پر بہت زیادہ فائدہ ملے گا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے بھی اسلامیہ پبلک سکول کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ شجرکاری مہم حصہ لیا جبکہ سکول کے کارگردگی کو خوف سراہا انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پودوں اور درختوں کی اپنے خاندان کی طرح حفاظت کریں۔