ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) پہاڑپور پولیس نے بگوانی شمالی اورسخی مردان پل کے قریب کاروائیوں کے دوران تین رائفل ، ایک کلاشنکوف اور100سے زائد کارتوس برآمدکرکے تین میں سے دوملزمان گرفتارکرلیے ‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑپورپولیس نے بگوانی شمالی اورسخی مردان پل کے قریب ناجائز اسلحہ کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران تین رائفلز، ایک کلاشنکوف اور103کارتوس برآمدکرکے عبدالمجیدخروٹی اورعزیز خان خروٹی کوگرفتارکرلیاجب کہ امین خروٹی موقع پر موجودنہ تھا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف اس واقعے کاالگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے۔