ڈیرہ‘ چوری کی واردات کا مقدمہ درج

ڈیرہ‘ چوری کی واردات کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ظفرآبادکالونی میں مکان سے اڑھائی لاکھ روپے نقد اوراسلحہ چوری کی واردات ‘ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں ظفرآباد کالونی کے رہائشی یوسف اعوان نے 392PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے میرے گھر میں چوری کی واردات میں گھر میں موجود دولاکھ پچاس ہزار روپے ،ایک پستول تیس بور اورلائسنس کاپی پستول چوری کرلیے ۔ٹاؤن پولیس نے اس واقعے کامقدمہ درج کرنے کے بعد اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...