تعلیم کیساتھ کھیل کودبھی انتہائی ضروری ہے، صادق سنجرانی

تعلیم کیساتھ کھیل کودبھی انتہائی ضروری ہے، صادق سنجرانی

صوابی( رپورٹ: محمدشعیب)چیر مین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے سپورٹس کمپلیکس باجا بام خیل کے لئے ایک کروڑ جب کہ یونیورسٹی آف صوابی کے لئے دو کروڑ روپے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود بھی انتہائی ضروری ہے مجھے دورہ صوابی کے موقع پر سپورٹس کی سر گر میوں بخوبی اندازہ ہو گیا کہ صوابی میں نوجوان نسل تعلیم کے علاوہ سپورٹس کی سر گرمیوں میں بھی بھر پور توجہ دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ صوابی کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں تیسرا ڈی سی سپورٹس گالا 2019 کے افتتاح اور قبل ازیں یونیورسٹی آف صوابی میں منعقدہ الگ الگ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے واضح کر دیا کہ ہم امن پسند قوم ہے۔ پاکستان کا ہر شہری مجاہد ہے اگر بھارت نے ہمیں للکارہ تو شہید کارگل کرنل شیر خان نشان حیدر کا ضلع صوابی ہی بھارت کے لئے کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے اچھی یونیورسٹی صوابی کی یونیورسٹی ہے اور اگر اس کی ترقی پر بھر پور توجہ دی گئی تو یہ پورے ایشیاء کی بہترین یونیورسٹی ہو گی انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بھی اسی قسم کی ایک عالمی یونیورسٹی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوابی سے بیس بچے اور بچیاں میرٹ کی بنیاد پر انٹر نیشنل سپورٹس کلب بھیجونگا تاکہ وہ عالمی سطح پر کھیل سیکھ سکے اور ان کو اندازہ ہو جائے کہ دنیانے کس طرح ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے لوگوں کو سپیکر اسد قیصر جیسا لیڈر ملا ہے جو ہر فورم پر پورے صوبے اور خصوصاً ضلع صوابی کی ترقی کے لئے عملی کر دار انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے طلباء اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر بھر پور توجہ دیں کل آپ ہی سے اس ملک کا حکمران بننا ہے ۔ بہتر قانون سازی سے تبدیلی آسکتی ہے اور اس میں نوجوان نسل اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...