دوسرا ٹی 20 میچ لاہور ہائیکورٹ ججز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا

دوسرا ٹی 20 میچ لاہور ہائیکورٹ ججز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ ججز اور یوکے بیرسٹرز کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ لاہور ہائی کورٹ ججز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع خان مین آف دی میچ قرار پائے۔لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ,20 20 اوورز کے میچ میں برطانوی بیرسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 186 رنز بنائے۔ بیرسٹر سیموئل پیکر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بیرسٹر موہندرو، اطہرالدین اور ڈک سانڈرز نے بالترتیب 25، 19 اور 18 رنز کی اننگ کھیلی۔ جسٹس اطہر محمود اور جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ ججز نے 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع خان نے شاندار بیٹنگ کزرتے ہوئے 84 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ جسٹس فیصل زمان نے 32 اور جسٹس محمد امیر بھٹی نے 21 رنز بنائے۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالسمیع خان کو آل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شیلڈز سے نوازا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مہمان ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے برطانوی بیرسٹرز کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے وکلاء اور ججز کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو سراہا۔

میچ

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...