پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے انٹرنیشنل فلائنگ، سلپ الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے انٹرنیشنل فلائنگ، سلپ الاؤنسز کی ادائیگی کے ...

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے فضائی میزبانوں کے انٹرنیشنل فلائنگ اور سلپ الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر جانچ پڑتال کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی ایئروائس مارشل (ر)سبحان نذیر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو فضائی میزبانوں کے ساتھ ملازمین کی او سی ایس سمیت تمام الاؤنسز سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور ان کی روشنی میں ادائیگیاں کی جائیں گی۔ کمیٹی تمام فضائی میزبانوں کا بیرون ملک جانے والی پروازوں اور ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیوٹی اوقات کی اسکروٹنی بھی کرے گی۔کمیٹی کی تجاویز پر طریق کار کے تحت انتظامیہ ادائیگی کرے گی۔ پی آئی اے کے جنرل منیجر پالیسیز اینڈ کمپیزیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی تشکیل

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...