او پی ایف کو تمام اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کاحکم

او پی ایف کو تمام اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے ...

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر تقرری کے نوٹیفیکیشن جاری کرے،عدالت کے حکم کے بعد او پی ایف میں درجنوں اساتذہ کو فائدہ ملے گا۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے او پی ایف کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹاتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ وغیرہ بنیادوں پر بھرتی ہونے والی تمام اساتذہ کو مستقل کیا جائے،عدالت نے اپنے حکم میں سپریم کورٹ کے مشہور مقدمہ انیتا ایوب فیصلہ کو نظیر بنایا ہے تاہم عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کا انتظار کرتے کرتے چار اساتذہ خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا اس فیصلے سے ایسے اساتذہ بھی مستفید ہوں گے جو باقاعدہ پٹشنرز نہیں تھے۔مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق او پی ایف میں اساتذہ کی درخوا ست پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2010ء میں از خود نوٹس لیا تھا اور او پی ایف کو حکم دیا تھا کہ وہ تمام کیٹیگری کے اساتذہ کو مستقل کرے،تاہم او پی ایف انتظامیہ نے عدالت کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا،چار خواتین اساتذہ نے سپریم کورٹ میں او پی ایف کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کردیا جس کی سماعت گزشتہ جمعہ کو8سال کے بعد ہوئی اور عدالت عظمیٰ نے مذکورہ فیصلہ دیدیا۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...