عمران خان کیاچیئرمین نیب جو کہتے ہیں میں ایک ایک کو پکڑوں گا؟ ملک احمد خان

عمران خان کیاچیئرمین نیب جو کہتے ہیں میں ایک ایک کو پکڑوں گا؟ ملک احمد خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے عمران خان کہتے ہیں میں پکڑوں گا جبکہ پکڑ تونیب رہا ہے ، یہ کیا نیب کے چیئر مین ہیں ؟ جو کہتے ہیں کہ میں ایک ایک کو پکڑوں گا۔دنیا نیوزکے پروگرام ’’سوال عوام کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے سارے چور اپنی صفوں میں ڈالے ہوئے ہیں ،عمران خان کہتے ہیں کہ میں پکڑوں گا جبکہ پکڑ تونیب رہا ہے ، یہ کیا نیب کے چیئر مین ہیں ؟ جو کہتے ہیں کہ میں ایک ایک کو پکڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتار ی پر ہم نے اعتراض کیا، تحریک انصاف والے حکومت میں بیٹھ کر دوسرں کو چور اورڈاکوکہنا بند کردیں، ہمیں نیب کے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...