فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی دعوت ولیمہ،اہم شخصیات کی شرکت

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی دعوت ولیمہ،اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دینہ (تحصیل رپورٹر) دینہ ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب ،گورنر پنجاب چوہدری سرور ،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ،وفاقی وزیر عامر کیا نی ،وفاقی وزیر پرویز خٹک ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان چوہدری ،جہانگیر ترین ،چیئر مین واپڈا جنرل مزمل حسین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلا عا ت و نشریات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب ان کی رہائش گاہ دینہ لدھڑ میں منعقد کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور ،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ،وفاقی وزیر عامر کیا نی ،وفاقی وزیر پرویز خٹک ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان چو ہد ری ،جہانگیر ترین ،چیئر مین واپڈا جنرل مزمل حسین ،ارباب شہزاد سیکرٹری ،عون چوہدری معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ،احمد رضا قصوری ،معاون خصوصی وزیر اعظم زلفی بخاری ، ریاض فتیانہ ،مجیب الرحمن شامی ،رضوان سیٹھی،ندیم افضل چن ،فضل حیات وزیر محکمہ لائیو سٹاک ، مصد ق ملک رہنما مسلم لیگ (ن) ،طارق فضل چوہدری سابق وزیر، ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل چوہدری ، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، فوق شیر باز ، سہیل انجم قریشی ،عطاء اللہ شاہ بخاری ،عید گاہ شریف حسیب الرحمن ،الیاس تنویر ،ڈاکٹر عامر لیاقت ،سلیم صافی ،ڈی سی او جہلم سیف انور جپہ ،ڈی پی او جہلم سید حماد،چوہدری محمد افضل ،ایم این اے صداقت عباسی ،ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ،ایم پی اے راجہ یاور کمال، ایم پی ایز ،ایم این ایز ،وزراء سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔