بین الاقوامی کشمیر کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

بین الاقوامی کشمیر کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ریاستی مظالم کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس( آج )پیر کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ کا نفر نس کا اہتمام بین الاقوامی تھنک ٹینک پاکستان ہاوس کررہا ہے۔اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چوہدری ، آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان اور نا ر وے کے سابق وزیراعظم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار، دفاعی اور عالمی امور کے تجزیہ کار اور کل جماعتی حریت کانفر نس کی قیادت سمیت کئی قومی اور عالمی شخصیات بھی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

کشمیرکانفرنس

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...