سرکاری سکیم کیلئے ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہ گی ،قرعہ اندازی 8مارچ کو ہوگی

سرکاری سکیم کیلئے ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہ گی ،قرعہ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء سرکاری حج سکیم کے لیے ملک بھر میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج ہو رہا ہے،شریعہ اکاؤنٹ رکھنے والے نامزد بنکوں نے مفت حج فارموں کی تقسیم ،وصولی اور آن لائن ڈیٹا فیڈنگ کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دئیے ،انٹرنیشنل ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی میعاد 10فروری2020ء ہو حج درخواست کے لیے کار آمد ہو گا،تصویر والا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کے ساتھ 10عدد نیلی بیک گراؤنڈ والی تصاویر کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا ہوں گے،لاہور،اسلام آباد،پشاور سے قربانی کے بغیر4لاکھ 36ہزار 975روپے ،کراچی،کوئٹہ۔سکھر سے 4لاکھ26ہزار 975روپے حج پیکیج ہو گا،قربانی کے لیے اگر کوئی حاجی رقم جمع کرانا چاہے تو وہ19ہزار451روپے علیحدہ جمع ہو گی،حج2019ء کے لیے پاکستان سے دو لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری حج سکیم کے لیے حج درخواستیں آج 25فروری سے6مارچ تک وصول کی جائیں گی،8 مارچ کو قرعہ اندازی ہو گی، سرکاری سکیم کے لیے جن بنکوں کو حج درخواستیں وصول کرنے کے لیے نامزد کیاگیا ہے اس میں حبیب بنک،یونائیٹڈ بنک،نیشنل بنک،مسلم کمرشل بنک،الائیڈ بنک،بنک آف پنجاب،میزان بنک، الفلاح بنک،بنک الحبیب،زرعی ترقیاتی بنک،فیصل بنک،حبیب میٹروبنک،عسکری بنک،دبئی اسلامک بنک شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...