کوٹہ میں اضافہ کا خیر مقدم،50والوں کا کوتہ 100کی جائے گا،171حج آرگنائزر کا مطالبہ

کوٹہ میں اضافہ کا خیر مقدم،50والوں کا کوتہ 100کی جائے گا،171حج آرگنائزر کا ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)8سال سے 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کرنے والے171سے زائد حج آرگنائزر متحد ہو گئے،سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کا خیر مقدم، 2011ء میں وزارت مذہبی امور نے 50افراد کا کوٹہ الاٹ کرتے وقت وعدہ کیا تھا کہ3سال بعد آپ کا کوٹہ بڑھا دیا جائے گاحج آرگنائزر نے وزارت اور سعودی تعلیمات کے مطابق مشکل ٹاسک مکمل کیا، 3سال بعد وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا کہ50افراد کے کوٹہ والوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں ،سعودی حکومت کی طرف سے کاٹا گیا کوٹہ واپس ملے گا تو50والوں کا 100کوٹہ کیا جائے گا ،سعودی حکومت نے کوٹہ بحال کیا تو پھر کہا گیا کہ آپ کی مشکلات سے آگاہ ہیں نئی مردم شماری کے مطابق کوٹہ مل گیا توتو آپ کا کوٹہ 100فیصد بڑھائیں گے،2019 ء کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان کا یہ مطالبہ بھی تسلیم کر لیا ہے اب وزارت مذہبی امور 50افراد کا کوٹہ رکھنے والوں کی مشکلات کا ازالہ کرے اور کم ازکم دو بسوں کا کوٹہ کرے یا وعدے کے مطابق 100افراد کا کوٹہ کرے ،50افراد کا کوٹہ رکھنے والے ملک بھر کے حج آرگنائزر نے صوبوں کی سطح پر اجلاس بلا لیے ہیں ،کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ہوپ کے زونل چےئرمین اور مرکزی چےئرمین سے ملاقاتیں کریں گے اور ہوپ کے قائدین کی قیادت میں وزارت کے ذمہ داران کے ساتھ 50کوٹہ والوں کی مشکلات رکھیں گے،50کوٹہ والوں کا کہنا ہے کہ50 والوں کا کوٹہ 100کرنے کے بعد حج آرگنائزر کا کاٹا گیا کوٹہ بحال کیا جائے اور پھر نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیا جائے ، کرائی ٹیریا 2006ء والا رکھا جائے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...