بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان توجہ کا مرکز بن چکا ،سپیکراسد قیصر

بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان توجہ کا مرکز بن چکا ...

صوابی( آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی بہتر اور مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت آج تمام دُنیا کی نظریں پاکستان پر ہے اس وقت عالمی سطح پر پاکستان توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔جب کہ بھارت پاکستان سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن بھارت جان لیں کہ پاکستانی قوم اور تمام سیاسی اپوزیشن جماعتیں بھی ایک پیج پر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی گالا سپورٹس کی افتتاح، یونیورسٹی آف صوابی میں تقریبات سے خطاب کے علاوہ گورنمنٹ کالج ٹوپی اور کٹیگری سی ہسپتال ٹوپی کے معائنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر چیر مین سینٹ صادق سنجرانی نے سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...