وزیر صحت کا ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ مالی بے ضابطگی کا نوٹس
راولپنڈی (آئی این پی)وزیر صحت نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری صحت کو معاملات کی جانچ پڑتال کے احکامات ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ طور پرجونیئر نرس کی سپرینٹنڈنٹ کے عہدے پر تعیناتی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو معاملے کی چھان بین کے ا حکامات دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں گریڈ 17کی ایک جونیئر نرس روبینہ کو ثر کو مسلم لیگ ن کے دور میں مبینہ طور پر خلاف ضابطہ گریڈ 19کی سیٹ پر تعینات کرکے نرسنگ سپرینٹنڈنٹ بنایا گیا تھا ۔اس حوالے سے شکایات کی وصولی پر وزیر صحت نے سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ہر قسم کی بد انتظامی کا خاتمہ ضروری ہے ۔