پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،شیخ رشید

پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،شیخ رشید

شارجہ،اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد جنوبی ایشیا ء کے وزرائے ریلوے کی کانفرنس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ د یکھا ۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چناؤ کے لئے مودی سرکار نے پورے خطہ میں جنگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے،جنگ شروع بھارت کرے گا تو اسے مٹا کر رکھ دینگے، تمام اگلے پچھلے حساب پورے کریں گے، شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ میں بارود بھارت کا کرنے والے بھارتی، پھر بھی عمران خان نے تحقیقات کی پیشکش کی، مودی سرکار کی اپنی حماقتوں سے دنیا میں کشمیر کا کیس پھر زندہ ہوا،ہمیں تنہا کرنے کے دعویداروں چین ہمارے ساتھ، سعودیہ ہمارے ساتھ ہے،عرب امارات پاکستان آ رہا ہے،ہم کیسے تنہا ہوئے۔پی ایس ایل اب پاکستان میں ہونا چاہئے۔جبکہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ حکومت نواز شریف کی نہیں عمران خان کی ہے ہم انڈیا سے ڈرنے والے نہیں ہم انڈیا کا وہ حال کریں گے کہ پوری دنیا دیکھے گی۔ پاکستان کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ہم نے ہمیشہ امن کی با ت کی ہے انڈیا کے منہ سے آگ کے علاوہ کچھ نہیں ملاموجودہ حکومت عوامی ہے عوام نے عمران خان کو کھلآپشن دے دیا ہے انڈیا کا میڈیا بوکھلا گیا ہے پاکستانی قوم ایک اِشارے کی منتظر ہے اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں کے وفدد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاایک سول کا جوب دیتے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ والے این آر او کا واویلا کررہے ہیں ایسی کو ئی با ت نہیں ہے عمران خان باخبر انسان ہے بے خبر نہیں اگر این آر او دینا ہو تا تو کب کا دیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...