پیار سے مانگو تو کھیردینگے کشمیر مانگا تو چیردینگے ,کاش میرا جی مودی کو انگلش میں دھمکی دے دیں ،فیاض چوہان

پیار سے مانگو تو کھیردینگے کشمیر مانگا تو چیردینگے ,کاش میرا جی مودی کو ...

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک اعلان کرنے آئے ہیں,ہم امن کے خواہاں ہیں۔ بھارت کان سن کر سن لے پاکستان کا وزیر اعظم میانوالی سے ہے,میانوالی کے ایک ایک شخص کا ہاتھ پانچ پانچ کلو کا ہے۔ بھارتی سن لیں فلموں میں ڈائیلاگ بولنا اور بات ہے, پیار سے مانگو تو کھیر دیں گے کشمیر مانگو تو چیر دیں گے۔ہم پر امن لوگ ہیں کوئی جنگ نہیں چاہتا , آج کی شام میرا جی کے نام، کاش میرا جی مودی کو انگلش میں دھمکی دے دیں۔

بھارت اس زعم میں مت رہنا کہ تمہاری آبادی اور رقبہ ہم سے بڑا ہے۔پاکستان ایٹمی طاقت ہے یہ ایٹم بم ہم نے شب برات کے لئے نہی رکھا زہمارے میزائل مہندی کی رسموں کے لئے نہیں کیا۔بھارت نے پاکستان کو پہلے دن سے تسلیم نہیں کیا۔ کلبھوشن کو تم بھیجتے ہو ہم نہیں۔بھارتی دہشت گردی کا ہر واقعہ خود پکچرائز کرتے ہیں۔الزام پاکستان اور ہمارے اداروں پر عائد کر دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے آج یہاں پریس کلب کے زیر اہتمام بھارت میں پاکستانی فن و ثقافت، کھیل اور تجارت پرپابندی کے بعد افواجِ پاکستان اور وطن عزیز سے اظہار یکجتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں معروف پاکستانی اداکار ریما، ریشم، میرا، وارث بیگ، شاہدہ منی نے شرکت کی۔انہوں نے کہاتین چیزیں طے کرلو کچھ نہیں کہیں گے،کشمیر کا مسئلہ حل کرو،پانی مت روکو، کلبھوشن کی طرح کریکٹر بھیجنا بند کرو۔ پاکستان نے سمال ٹیکٹیکل بم تیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی افواج اگر ہماری سرحد عبور کریں گی تو اپنی حدود سے وہ ٹیکٹیکل بم پھینک کر بھارتی فوجیوں کا سرمہ بنا دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...